نئی دہلی،23؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 134 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور آٹھ مزید مریضوں کی موت ہوگئی ، لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 467 ہے۔
منگل کو دہلی میں سرگرم معاملے 78 اور کم ہوکر مجموعی طور سے 1،918 رہ گئے۔دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 134 نئے معاملوں کی اطلاع کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14،32،515 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 14،05،927 ہوگئی ہے جن میں آج 467 صحتیاب ہونے والے مریض بھی شامل ہیں۔ دہلی میں کورونا مثبت معاملوں کی شرح اب کم ہوکر 0.20 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران آٹھ مزید مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 24،933 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح کم ہوکر صرف 1.74 فیصد رہ گئی ہے۔ دہلی مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 67،916 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ دریں اثنا ، دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد اب 4،502 رہ گئی ہے۔